تلنگانہ

تراویح کی تکمیل پر مسجد کمیٹی اور مسلم کمیٹی کی جانب سے امام صاحب کو 51500 روپے کا تحفہ _ تلنگانہ کے گورارام گاوں کے مسلمانوں کا مثالی کارنامہ

حیدرآباد _ 7 اپریل ( اردولیکس) تلنگانہ کے کوڑنگل اسمبلی حلقہ کے گورارام گاوں میں جامع مسجد کے امام صاحب کو تراویح کی تکمیل پر 51500 روپے کا تحفہ پیش کرتے ہوئے مسجد کمیٹی اور گاوں کی مسلم کمیٹی نے ایک مثالی کارنامہ انجام دیا جو ملک بھر کی مساجد کی کمیٹیوں اور مسلم تنظیموں کے لئے قابل تقلید ہے

جامع مسجد گورارام میں 27 رمضان کے دن تراویح کی تکمیل اور شب قدر کے موقع پر مسجد کے امام صاحب کی گلپوشی کی گئی۔ جامع مسجد اور عیدگاہ و مسلم قبرستان کے علاوہ اردو گھر کے نو منتخبہ صدر حافظ محمد فیاض منیجنگ ڈائریکٹر المیزان ٹورس اینڈ ٹراویلس حج و عمرہ گروپ اور مسلم کمیٹی گورارام نے امام صاحب حافظ احمد صاحب رشادی کی گلپوشی کرتے ہوئے انھیں 51500 روپے کا ہدیہ پیش کیا۔اس تقریب سے قبل جامع مسجد کے صدر جناب محمد یوسف صاحب کے انتقال پر ان کے فرزند حافظ محمد فیاض علی کو صدر منتخب کرلیا گیا۔

 

اس موقع پر کمیٹی کے اراکین بشمول نائب صدر محمد عبدل رائیس، محمد عبدل غفار صاحب، جنرل سکریٹری جاوید پاشاہ، جوائنٹ سیکریٹری محمد مجاہد، خازن محمد اجمیر ، چاند پاشاہ سرپنچ اور دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button