ایجوکیشن

گروپ۔1 مسابقتی پبلک سرویس کمیشن امتحانات کی فری کوچنگ کلاسس کا اُردو گھر نظام آباد میں افتتاحی تقریب

مسابقتی امتحان کی تیاری کیلئے منصوبندی کریں

گروپ۔1 مسابقتی پبلک سرویس کمیشن امتحانات کی فری کوچنگ کلاسس کا اُردو گھر نظام آباد میں افتتاحی تقریب: محترمہ کرشنا وینی ضلع اقلیتی بہبود آفیسر و ماہرین تعلیم کا خطاب

نظام آباد:16/ اپریل (اردو لیکس ) مسابقتی امتحان کی تیاری کے وقت کو منظم بنانے کیلئے ایک منصوبہ بندی کریں اور اس منصوبہ کے مطابق ہر مضمون کو برابر وقت دے سکے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ آپ اپنے شیڈول کا پلان بالکل اس طرح کرین جو آپ کے کرنے کے لئے موافق ہو۔ مطالعہ کرتے وقت اس پر پوری توجہ مرکوز کریں ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی کرشنا وینی ڈسٹرکٹ میناریٹیز ویلفیر آفیسر نظام آباد نے آج محکمہ اقلیتی بہبود کے زیر اہتمام اُردو گھر احمدی بازار پر مسابقتی امتحانات گروپ Iسرویس کے امتحانات کیلئے اقلیتی طلباء کیلئے منعقدہ فری کوچنگ کلاسس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ طلباء اس مفت کوچنگ سے مستفید ہوتے ہوئے مسابقتی امتحانات میں اعلی نشانات سے اپنی نشست کو یقینی بنانے کیلئے ممکنہ کوشش کے ساتھ ساتھ مفت کوچنگ سے استفادہ حاصل کرنے کا اظہار کیا اور انھوں نے کہا کہ یہ دور مسابقتی امتحانات کا دور ہے اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے مستقبل کی طرف گامزن رہیں اور امتحانات میں اپنی نشست کو یقینی بنانے ممکنہ کوشش سے آگے بڑھیں اسکے لئے محکمہ اقلیتی بہبود اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے نت نئے اسکیمات کے ساتھ ساتھ تعلیم و تربیت کے ذریعے بھی مسابقتی امتحانات کے پیش نظر اقلیتوں کی ترقی کیلئے تربیتی پروگرامس رکھے جارہے ہیں اس ضمن میں صبح 10 بجے تا 1 بجے ماہر فیکلٹیز کی نگرانی میں کوچنگ کا اہتمام کیا گیا ہے تا حال 64 اُمیدواروں نے رجسٹریشن کروایا ہے

 

محکمہ اقلیتی بہبود کے میناریٹیز اسٹڈی سرکل کی جانب سے گذشتہ دو برسوں سے گروپ I امتحانات کی کوچنگ کا اہتمام کیا جارہا ہے جاریہ سال تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے گروپ I کی 563 جائیدادوں کیلئے تقررات کا اعلامیہ جاری کیا ہے انگلش اور اردو میڈیم اُمیدواروں کیلئے مفت کوچنگ کا اہتمام کرتے ہوئے انھیں تین زبانوں میں اسٹڈی میٹریل فراہم کیا جائے گا اس ضمن میں عہدیدار برائے محکمہ اقلیتی بہبود نے کہا کہ اردو گھر احمدی بازار نظام آباد پر گروپ I سرویسس امتحانات کی کوچنگ کا باضابطہ آغاز ہوچکا ہے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرتے ہوئے مفت کوچنگ کی سہولیات سے مستفید ہوکر کامیابی کو یقینی بنائیں

 

۔سینئر فیکلٹیز عبد الرشید پرنسپل عائشہ کالج آف ایجوکیشن نظام آباد نے کہا کہ منصوبہ بند طریقہ سے گروپ I کی تیاری کریں روزآنہ کوچنگ میں شرکت کرتے ہوئے اہم نکات پر توجہہ دیں انوسیا اسسٹنٹ پروفیسر سیاسیات گورنمنٹ گری راج کالج نظام آباد نے کہا کہ پوری یکسوئی و انہماک کے ساتھ مسابقتی امتحانات میں نشست کو یقینی طور پر حاصل کیا جاسکتا ہے عبد المبین اسسٹنٹ پروفیسر تاریخ گری راج گورنمنٹ کالج نظام آباد نے کہا کہ نظام آباد کی سطح پر مفت کوچنگ کا اہتمام خوش آیند بات ہے جسکے لئے طلباء دور دور جاکر خانگی کالجس میں فیس دیکر کوچنگ لیتے ہیں

 

جبکہ حکومت کی جانب سے مفت کوچنگ کی سہولت ضلع نظام آباد میں دستیاب ہے تو اس سے بھر پور مستفید ہوتے ہوئے فیکلٹیز کے لکچر کو انہماک و یکسوئی کے ساتھ سنتے ہوئے پابندی سے شرکت کریں اور روزآنہ پڑھنے کا معمول بنائیں۔فیکلٹیز شیخ حبیب ڈائریکٹر ریلائس ایجوکیشنل سوسائٹی نظام آباد نے تفصیل کے ساتھ مسابقتی امتحانات کی تیاری کے ضمن میں امیدواروں کی مکمل طور پر رہنمائی کی۔ ایم اے علیم ایس آر جی، ایس سی ای آر ٹی نے بھی مخاطب کیا جی صنعت کمار پی جی ٹی ریاضی نے کہا کہ لوجیکل ریزاننگ منطقی سوالات کی مشق زیادہ سے زیادہ کریں اور پابندی کے ساتھ ذیادہ سے ذیادہ تعداد میں شرکت کرتے ہوئے کوچنگ سے استفادہ حاصل کریں۔

 

اس موقع پر محکمہ اقلیتی بہبود کا عملہ محمد ارشد علی اردو آفیسر، عرفان بیگ فیلڈ اسسٹنٹ، ایم ایف سی اسٹاف، ایم اے خالدفیکلٹی، عبیدلائبریرین کے علاوہ امیدواروں نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button