مضامین

خبر پہ شوشہ ۔ پانچ بیویاں 21 بچے

ریاض ۔ کے این واصف

مسلمانوں سے بغض للٰہی رکھنے والے ہمیشہ ملک کی بڑھی ہوئی آبادی کا ذمہ دار مسلمانون کو گردانتے ہین۔ بغیر کسی سروے یا تحقیق کے ببانگ دہل عوامی جلسوں میں کہتے ہیں مسلمانوں کے چار بیویاں اور بیس بچے ہوتے ہیں۔ یہ گمراہ کن پرپگنڈا ایک عرصہ سے پھیلایا جارہاہے۔

 

دو روز قبل قدرے ایک حیران کن و دلچسپ خبر سامنے آئی کہ آسام کے سونیت پور گاؤں میں ران بہادر تھاپا کا خاندان میں 1200 افراد پر مشتمل ہے جن میں 350 ووٹرز ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ بارہ سو افراد پر مشتمل ہندو خاندان کا تعلق شمال مشرقی ریاست آسام سے ہے جس کے چیف منسٹر اور بی جے پی کے کٹر پنتھی لیڈر ہیمنت بسوا شرما ہمیشہ مسلمانوں پر آبادی بڑھانے کے الزام لگانے والوں میں پیش پیش رہتے ہیں۔

 

اب یہ خبر جان کر چیف منسٹر صاحب کو احساس ضرور ہوگا کہ ان ہی کی ریاست میں ایک ایسا ہندو خاندان ہے جو 1200 افراد پر مشتمل ہے۔ اب ہیمنت بسوا شرما کو اپنی شرمندگی مٹانے کا ایک راستہ ہے وہ یہ کہ ران بہادر تھاپا خاندان کو کلمہ پڑھاوادیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button