تلنگانہ

سی پی ایس کو رد کرنے اور او پی ایس کی بحالی اور دیگر مسائل پر ایس جی ٹی فورم کی نمایٔندگی

سی-پی-ایس کو ردکرنے اور او -پی-ایس کی بحالی،ایس-جی- ٹی اور ایس-اے کی تنخواہوں میں فرق کو کم کرنے کے لئے ایس جی ٹی فورم کی نمایٔندگی

 

حیدرآباد-20/مئی(پریس نوٹ) ایس جی ٹی فورم کے ریاستی عہدیداروں نے تیلنگانہ ریاست کے دوسرے پے ریویزن کمیشن سے منعقدہ میٹنگ میں کمیشن کے چیئرمین جناب این شیوا شنکر سے بات کرتے ہوئے فورم کے مختلف مطالبات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور اپنے مطالبات سے متعلق حقائق کو کمیشن کے سامنے رکھا- فورم کے عہدیداروں نے کمیشن سے سی- پی-ایس کو رد کرکے پرانی پنشن کی بحالی کے اپنے مطالبے سے متعلق بات کرتے ہوئے پرانی پنشن کے فوائد اور نئی پنشن اسکیم سے ہو رہے نقصانات سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی اور پرانی پنشن و نںٔی پنشن اسکیم میں ملازمین کو ملنے والی پنشن کا تقابل کرکے بتلایا اور حکومت کو سی پی ایس کو رد کرنے کے لئے سفارش کرنے کا پرزور مطالبہ کیا۔

 

فورم نے ایس -جی-ٹی و ایس-اے کی تنخواہوں میں ہر پی آر سی میں بڑھتے فرق سے متعلق گفتگو حقائق کی بنیاد پر کرتے ہوئے اس فرق کو کم کرنے کے لئے ایس جی ٹیس کو دو زاںٔد انکریمنٹ دینے کی سفارش کی۔ اس کے علاوہ ملازمین کو 51 فیصد فیٹمینٹ، ایچ آر اے سلاب جی ایچ ایم سی، میونسپل کارپوریشن، ٹاؤن، ماباقی جگہوں کے لئے بالترتیب 30،23،19,17 فیصد کرنے، AAS کی 5/10/15/20/25 سال کی تکمیل پر عمل آوری، اساتذہ کو سالانہ 15 ای ایلس، پراںٔمری اسکول ایچ ایم کو ماہانہ تین ہزار الاؤنس، ملازمین کی ہیلت اسکیم میں مفت طبی معائنوں کے لئے مشہور و معروف ڈایٔگناسٹک سینٹر س بھی شامل کرنے، گریجویٹی 25 لاکھ کرنے کے علاوہ سالانہ انکریمنٹ 3 فیصد کرنے کے لئے پے ریویزن کمیشن سے سفارش کی۔

 

اس موقع پر قمر الدین- فؤانڈر پریسیڈینٹ، رام داس- سیکریٹری،محمد جمال- ایڈیشنل جنرل سیکریٹری،محمد عرفان الدین- اسٹیٹ اسوسییٹ پریسیڈینٹ،پروین کمار اسوسییٹ پریسیڈینٹ، سید رؤف- پریسیڈینٹ ضلع نلگنڈہ موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button