September 29, 2020

ورنگل میں بارش سے چھت منہدم 13 سالہ لڑکا ہلاک

تلنگانہ میں اتوار کی رات ہویی بارش کے دوران مکان کی چھت منہدم ہوجانے سے ایک کم عمر لڑکا ہلاک ہوگیا۔ ورنگل کےاسٹیشن گھن پور میں کل رات ایک مکان کا چھت بارش کے دوران گر پڑا جس کے نتیجہ مِیں 13 سالہ لڑکا گنیش ہلاک ہوگیا۔ وہ ساتویں جماعت کا طالب علم تھا۔