October 01, 2020

سایبرآباد میں کمانڈ کنٹرول سنٹر کا افتتاح

تلنگانہ کے چیف سکریٹری راجیوشرما نے آج سایبرآباد پولیس کے کمانڈ کنٹرول سنٹراور کرایم ڈاٹا انالایسیس اینڈ مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کیا۔
سایبرآباد پولیس نے آیی ٹی کوریڈارمیں 150 سی سی ٹی وی کیمرے لگایے ہیں۔ ان کیمروں کو اس کمانڈ کنٹرول سنٹر سے مربوط کیا گیا ہے جس کے ذریعہ پولیس آیی ٹی کوریڈار پر نظر رکھے گی۔اس موقع پر سایبر آباد کے کمشنر پولیس سی سی آنند اور دوسرے بھی موجود تھے۔