September 30, 2020

کھمم میں درجہ حرارت 50 ڈگری ریکارڈ

تلنگانہ کے ضلع کھمم میں گرمی کی شدت عروج پر ہے ۔ دوپہر کے وقت درجہ حرارت 50 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

پچھلے ایک ہفتہ سے اس علاقہ میں جھلسا دینے والی دھوپ سے لوگ پریشان ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سنگارینی کول بیلٹ ہونے کی وجہہ سے یہاں درجہ حرارت ذیادہ ہی ہوتا ہے۔ عام طور پر مئی  کے مہینہ مِیں درجہ حرارت میں اس قدر اضافہ ہوتا تھا لیکن اس مرتبہ اپریل میں ہی اعظم ترین درجہ حرارت ریکارڈ ہونے سے لوگ کافی پریشان ہیں۔