September 30, 2020

کمسن لڑکےکی ڈپٹی چیف منسٹر سے ملاقات کی خواہش پوری

کمسن لڑکےکی ڈپٹی چیف منسٹر سے ملاقات کی خواہش پوری

ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی سے ایک 13 سالہ لڑکے نے اپنے والد کے ہمراہ سکریٹریٹ پہنچ کر ملاقات کی.

ملاقات کا مقصد کوئی کام یا سفارش نہیں تھا صرف ڈپٹی چیف منسٹر سے مل کر بات چیت کرنا ہی لڑکے کی خواہش تھی پیر کے روز لڑکے کے والد محمد رفیع الدین نے اس کی خواہش پوری کی.

بتایا گیا کہ محبوب نگر سے تعلق رکھنے والے محمد رفیع الدین جو ایک مسجد کے امام ہیں ان کے لڑکے محمد سمیع اللہ کی خواہش تھی کہ وہ ریاست کے پہلے مسلم ڈپٹی چیف منسٹر سے ملاقات کرے.

آج جب اس لڑکے کے والد نے محمود علی کو بتایا کہ سمیع اللہ ان کا بڑا مداح ہے جس پر ڈپٹی چیف منسٹر لڑکے کو اپنا سارا چیمبر دکھایا اور اسٹاف کا تعارف کروایا.

انھوں نے لڑکے کو مشورہ دیا کہ وہ محنت و لگن سے پڑھ کر آئی اے ایس یا آئی پی ایس عہیدار بنے.