September 29, 2020

صدرجمہوریہ سے گورنر کی ملاقات کی

صدرجمہوریہ پرنب مکرجی سے تلنگانہ و آندھراپردیش کے گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے ملاقات کی۔ صدر جمہوریہ سے ہوئی آدھے گھنٹے کی ملاقات میں گورنر نے پرنب مکرجی کو ریاست کی صورتحال سے واقف کروایا۔ واضح رہے کہ گورنر تین دن دلی کے دورہ پر پیں۔ اس دوران انھوں نے چیف جسٹس آف انڈیا سے بھی ملاقات کی۔