September 30, 2020

معذور اور عمررسیدہ افراد کو بھی دوپہر کا کھانا دیا جائے

تلنگانہ جے اے سی کے چیرمین پروفیسر کودنڈا رام نے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں طلبا کے ساتھ معذورین اور عمررسیدہ غریب افراد کو بھی دوپہر کا کھانا دینے کی حکومت سے درخواست کی ہے 

انھوں نے کہا کہ ریاست کے کئی علاقوں میں خشک سالی کی صورتحال انتہائی سنگین ہے گاوں میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے عوام پریشان ہے حکومت نے تعطیلات کے باوجود اسکولی بچوں کو دوپہر کا کھانا کھلانے کا فیصلہ کیا ہے جو اچھی بات ہے لیکن صرف طلبا کو نہیں بلکہ اسکول نہ آنے والے بچوں, معذور اور عمررسیدہ افراد کو بھی کھانا دیا جاے.

Post source : urduleaka report