October 01, 2020

ایسیڈ متاثرین کے علاج سے انکار پر کرینل کیس

تلنگاہ حکومت نے ایسیڈ متاثرین کے علاج سے انکار کرنے والے خانگی اسپتالوں کے خلاف کاروائی کا اعلان کیا ہے۔ ریاستی حکومت نے اس سلسلہ میں جی او جاری کردیا اور کہا کہ متاثرین کی جانب سے علاج سے انکار کی شکایت پر خانگی اسپتال کے خلاف کریمنل کیس درج کیا جائے گا۔

سال 2006 میں ایسیڈ حملہ میں زخ٘می لڑکی کی جانب سے داخل کی گئی درخواست پر سپریم کورٹ نے  سماعت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی اسپتال میں ایسیڈ متاثرین کے علاج سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ تلنگانہ حکومت کے محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پونم مالا کنڈیا  نے بتایا کہ عدالت عظمیٰ کی ہدایت پر یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔