September 30, 2020

شادی میں کھانے کےبعد مہمانوں کی طبیعت خراب

تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں شادی کی تقریب میں کھانا کھانے کے بعد 40 افراد کی طبعیت خراب ہوگئی۔ سومارم پیٹ نامی گاوں کے قریب واقع سردار تانڈہ میں آج ایک لڑکی کی شادی کی تقریب تھی اس موقع پر مہماںوں کے لئے کھانے کا انتظام کیا گیا۔ کھانے کے بعد مہماںوں کی صحت بگڑ گئی۔ ان تمام کو علاج کے لئے کاماریڈی کے اسپتال لے جایا گیا ۔ سمیت غذا سے ان کے متاثر ہونے کا شبہ کیا جارہا ہے۔