September 30, 2020

راماگنڈم کارپوریشن کے 8 کانگریس کارپوریٹرس ٹی آر ایس میں شامل

ضلع کریم نگر کے راماگنڈم میونسپل کارپوریشن کے 8 کانگریسی کارپوریٹرس جمعرات کے دن ٹی آر ایس میں شامل ہوگئے.
وزیربلدی نظم ونسق تارک راماراو نے تلنگانہ بھون میں ان تمام کارپوریٹرس کو پارٹی کھنڈوا پہنا کر ٹی آر ایس میں شامل کرلیا.
اس موقع خطاب کرتے ہوے تارک راماراو نے کہا کہ تلنگانہ کی ترقی اور سنہرے تلنگانہ کے خواب کو پورا کرنے کیلے تمام جماعتوں کے لیڈرس ٹی آر ایس میں شامل ہورہے ہیں اس مرتبہ چندراشیکھرراو حکومت نے ہر کارپوریشن کو 100 کروڑروپیے بجٹ میں مختص کیا ہے آیندہ تین سال میں راماگنڈم کارپوریشن کو 300 کروڑ روپیوں سے ترقی دی جاے.اس کے لئے کارپویٹرس پلان تیار کریں.

Post source : urduleaks report