September 29, 2020

حیدرآباد میں ہنومان جینتی۔ڈی جے کی اجازت نہ دینے پر احتجاج

حیدرآباد میں آج ہنومان جینتی کے موقع پر نکالی جانے والی ریالی کے موقع پر ہلکی سی کشیدگی پھِیل گئی۔ پولیس نے پہلے ہی ڈی جی پر پابندی لگا دی تھی۔ اس کے باوجود کرمن  گھات علاقہ میں بعض افراد نے ڈی جے بجانے کی اجازت نہ دینے احتجاج کیا ۔ ان کے اور پولیس کے بحث تکرار ہوئی تاہم پولیس نے احتجاجیوں کو حراست میں لے کر ریالی کو آگے بڑھادیا۔ اس علاقہ میں کچھ دیر کے لئے ٹریفک جام ہوگئی۔