September 30, 2020

ہنومان جینتی کے موقع پربھائی چارگی کا مظاہرہ

حیدرآباد میں ہنومان جینتی کے موقع پرآپسی بھائی چارگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریالی میں شامل افراد کو مسلمان بھائیوں کی جانب سے چھاچھ پلائی گئی۔ نارائن گوڑہ علاقہ میں مائتری کمیٹی کے ارکان نے ٹینٹ لگا کر ریالی میں شامل افراد کو چھاچھ پیش کی۔ اس موقع پر چھاچھ کا انتظام کرنے والوں نے کہاکہ شہر کی گنگا جمنی تہذیب کو برقرار رکھنے کے لئے انھوں نے یہ کام کیا ہے۔