September 30, 2020

تلنگانہ میں پولیس کانٹسٹبلس کے لئے اتوار کو ہوگا امتحان

تلنگانہ اسٹیٹ پولیس رکروٹمنٹ بورڈ مکی جانب سےپولیس کانسٹبلس کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے اتوار کو ہونے والے تحریری امتحان کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ کل دوپہر ڈھائی بجے سے 5:30 بجے تک امتحان ہوگا۔تلنگانہ پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ کے چیرمین پورنا چندرراو نے بتایا کہ 5.36 لاکھ امیدواروں نے درخواست داخل کی ہیں۔
ریاست بھر میں ایک ہزار 132اگزامینیشن سنٹرس قائم کئے گئے ہیں جہاں 5لاکھ 36ہزار امیدوار امتحان لکھیں گے۔عہدیدارو ں نے امتحان میں شرکت کرن والے امیدواروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایک دن پہلے ہی اپنے امتحانی مرکز کا پتہ معلوم کرلیں۔ اس سے متعلق ایک موبائل ایپ بھی متعارف کیا گیا ہے اس ایپ کے ذریعہ بھی امتحانی مرکز سے متعلق اطلاع حاصل کی جاسکتی ہے۔

مزید تفصیلات کیلئے رجسٹریشن کروائیں گے موبائیل نمبر کے ذریعہ 92222 73310 پر مسیج بھجواکر ہال ٹکٹ نمبر بھی معلوم کیا جاسکتا ہے۔ایک منٹ کی تاخیر پر بھی سنٹر میں داخل ہونے نہیں دیا جاے گا