October 01, 2020

روژ مائن گروپ ٹرسٹ کی جانب سے مفت تعلیم کی سہولت

روژ مائن گروپ ٹرسٹ کی جانب سے مفت تعلیم کی سہولت

روژ مائن گروپ ایجوکیشنل اینڈ چیاریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے اقلیتوں اور او بی سی طبقات کے بچوں کو مفت پیشہ وارانہ تعلیم دلوانے کا اعلان کیا ہے 

ٹرسٹ کے چیرمین اویس عنبر اور تلنگانہ اسٹیٹ کے کوآرڈینیٹر شیخ صلاح الدین نے میڈیا کے نمایندوں کو بتایا کہ ان کے ٹرسٹ کی جانب سے اقلیتوں اور او بی سی طبقات کی بچوں کو مختلف پیشہ وارانہ کورسس میں تعلیم کی مفت سہولت فراہم کی جاے گی.امیداور اپنے پسند کا کورس جس کالج میں بھی کرنا چاہتا ہے ٹرسٹ کی جانب سے امیدوار کی فیس متعلقہ کالج کو ادا کی جاے گی.انھوں نے بتایا کہ بی ٹیک,ایم بی اے,ایم سی اے,نرسنگ,اگریکلچر, ایرواسپیس و دیگر کئی کورسس میں مفت تعلیم کے خواہشمند طلبا ٹرسٹ کے کوآرڈینیٹر سے فون پر ربط پیداکرسکتے ہیں. 

9642424799

9177624678

For More Updates, Follow; www.facebook.com/shaik.salauddin.39