September 30, 2020

ایرپورٹ پر پولیس ہراسانی کو بند کرنے کا ٹیکسی ڈرئیورس کا مطالبہ

راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر ٹریفک پولیس کی جانب سے پری پیڈ ٹیکسی ڈرئیورس کو روزآنہ ہراساں کیا جارہا ہے جمعہ کے دن 6 ٹیکسی ڈرئیورس کے خلاف مقدمات درج کئے گئے.ٹیکسی ڈرئیورس کے نمایندوں نے ٹریفک پولیس کی ہراسانی کو ختم کرنے کی وزیرداخلہ نرسمھاریڈی اور کمشنر پولیس سے درخواست کی ہے.آٹو ڈرئیور کے نمایندہ اشفاق نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے 100 سے زاید مقدمات درج کئے گئے.جن میں آئی پی سی کے 353 سکشن بھی شامل ہے انھوں نے ٹی آر ایس حکومت خاص طور پر چیف منسٹر چندرشیکھرراو سے کہا کہ تلنگانہ کی علحیدگی کے بعد بھی کمزور طبقہ پر ہراسانی کا سلسلہ جاری ہے انھوں نے ٹریفک پولیس کی ہراسانی کو بند کرنے اور ڈرئیورس کے خلاف درج مقدمات کو واپس لینے کا مطالبہ کیا.

 

Post source : report by mujeebuddin