October 01, 2020

کنہیا کمار پر طیارہ میں جان لیوا حملہ

دلی جے این ٹی یو طلباء تنظیم کے لیڈر کنہیا کمار نے الزام لگایا ہے کہ ان پر ممبئی میں جان لیوا حملہ ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ممبئی سے پونے طیارہ میں سفر کے دوران ان کا گلا دبانے کی کوشش کی گئی۔ حملہ کے بعد ان پر ہی طیارہ سے اترجانے کے لئے دباو ڈالا گیا۔

کنہیا کمارنے بتایا کہ انھیں اس بات کی حیرت ہے کہ حملہ کے بعد جیٹ ایر ویز کے عملہ نے حملہ آوروں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی۔ اس دوان سی آئی ایس ایف نے کنہیا کمارپر حملہ کرنے والے کی شناخت ساتھی مسافر جیوتی ڈاکیڑا کی حیثیت سے کرلی۔ جیٹ ایرویز کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ مسافرین کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جاتی ہے۔ بعض وجوہات کی بنا پر ممبئی میں بعض مسافرین کو طیارہ سے اتار دیا گیا۔