October 01, 2020

پلینیری اجلاس میں صرف 4 ہزار افراد ہی مدعو

پلینیری اجلاس میں صرف 4 ہزار افراد ہی مدعو

وزیر فینانس ای راجندر نے کہا کہ 27 اپریل کو کھمم میں منعقد شدنی پارٹی کے پلینیری اجلاس میں صرف شناختی کارڈ رکھنے والوں کو ہی شرکت کی اجازت رہے گی.تلنگانہ بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے راجندر نے کہا کہ پارٹی کے  4 ہزار اہم لیڈرس اور کارکنوں کو ہی پلینیری میں شرکت کا مواقع فراہم کیا جارہا ہے مدعوین کے لئے کارڈس جاری کئے گئے ہیں انہیں کو داخلہ کی اجازت رہے گی.پلینیری میں لیڈرس اور کارکنوں کو تربیت دی جاے گی.سرکاری اسکیمات اور پارٹی کے پروگرامس کو عوام تک لے جانے کی ہدایت دی جاے گی.

Post source : urduleaks report