September 30, 2020

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی فائرنگ میں ایک طالب علم ہلاک۔ ڈی آئی جی کا بیان

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں کل طلباء کے دو گروپس میں جھگڑے کے بعد پولیس فائرنگ میں دو طلباء زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی موت ہوگئی۔ ڈی آئی جی علی گڑھ گوئیند اگروال نے بتایاکہ طلباء کے دو گروپس کے درمیان کسی بات کو لے کر جھگڑا ہوا تھا حالات پر قابو پانے کے لئے پولیس پہنچی اور فائرنگ میں دوطلباء کو گولی لگی ان میں سے ایک کی موت ہوگئی۔ ان کا کہنا ہےکہ صورتحال قابو میں ہے۔

مقامی ذرایع کے مطابق جھگڑے کے بعد برہم طلباء نے پراکٹر کے دفتر اور دو گاڑیوں کو آگ لگادی۔ پولیس فائرنگ میں مہتاب اور محمد واقف کو گولی لگی تھی۔