September 30, 2020

وزیر اعظم نریندر مودی نے دیا پانی کی بچت پرزور

وزیر اعظم نریندر مودی نے دیا پانی کی بچت پرزور

وزیر اٰظم نریندرمودی نے سوکھے کی صورتحال اور پانی کی قلت کو دیکھتے ہوئے ملک کے عوام سے پانی کی بچت خواہش کی ہے۔ انھوں نے آج من کی با ت پروگرام میں عوام  سے آکاش وانی کے ذریعہ اپنے خیالات کا اظہارکیا۔

انھوں نے پانی کے تحفظ اور اسکی بچت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ پانی کی ایک ایک بوند بھی ہمارے لئے قیمتی ہے۔ حکومت کی جانب سے آبی تحفظ کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں اس میں عوام کو بھی اپنا رول ادا کرنا چاہئیے۔ نریندر مودی نے رضاکارانہ طور پر پکوان گیس کی سبسیڈی سے دستبرادی اختیار کرنے والوں کی ستائش کی۔