September 30, 2020

بینک مینیجر کار میں زندہ جل کر فوت

بینک مینیجر کار میں زندہ جل کر فوت

کرنول ۔6 جنوری ( اردو لیکس)  آندھراپردیش کے کرنول ضلع میں ایک چلتی کار میں آگ لگنے کے واقعہ میں بینک مینیجر زندہ جل کر ہلاک ہوگیا ۔بینک مینیجر کی شناخت ستوپلی راجیش کی حیثیت سے کی گئی جو ضلع کرنول کے گارلہ دننے موضع میں واقع آندھراپرگتی گرامینی بینک کا مینجر بتایا گیا ہے راجیش کا تعلق وشاکھاپٹنم ضلع سے ہے اور 9 ماہ قبل ہی اس کا تبادلہ کرنول ضلع میں یوا تھا بیوی اور دو بچوں کے ساتھ راجیش نندیال میں مقیم تھا اور روزآنہ پٹرول کار سے بینک جایا کرتا تھا آج بھی وہ بینک کو ڈیوٹی انجام دینے کے لئے جا رہا تھا کہ اچانک کار میں آگ لگ گئی اور کار کے دروازے مقفل ہوگئے ۔جس کے باعث راجیش باہر نکل نہیں سکا ۔اور زندہ جل کر فوت ہوگیا ۔

Post source : urduleaks news network