September 30, 2020

دلی کے نیچرل ہسٹری میوزیم میں لگی بھیانک آگ

دلی کے نیچرل ہسٹری میوزیم میں لگی بھیانک آگ

دلی کے نیچرل ہسٹری نیشنل میوزیم میں بھیانک آگ لگ گئی۔ ذرائع کے مطابق رات دیر گئے عمارت کی چھٹویں منزل پر اچانک آگ لگ گئی اور آگ نے دیکھتےہی دیکھتے پوری منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ بجھانے کے لئے 40 فائر ٹنڈرس طلب کئے گئے۔ آگ بجھانے کے دوران فائر سروسیس کے دور ارکان بھی جھلس گئے۔ تاہم اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔