October 01, 2020

آندھراپردیش میں کہر سے گاڑیوں کی آمدورفت میں خلل

آندھراپردیش16 جنوری(اردولیکس) ریاست آندھراپردیش کے وجیانگرضلع میں آج صبح شدید کہر دیکھی گئی ۔اس کہر کے سبب گاڑیوں کی آمد ورفت شدید متاثر ہوئی ۔ کئی مقامات پر صبح 9بجے تک بھی گاڑی سواروں کو شدید کہر کے سبب گاڑیوں کی لائٹس کھولنی پڑی ۔اس کہر کے سبب قومی شاہراہ پر تقریبا ایک کیلو میٹر تک ٹریفک جام رہی ۔اطلاع ملتے ہی ٹریفک پولیس وہاں پہنچی جس نے ٹریفک کو باقاعدہ بنانے کے اقدامات کئے ۔دوسری طر ف شہر حیدرآباد میں بھی کئی مقامات پر کہر دیکھی جاری ہے۔اس کہر کے سبب صبح کے اوقات میں چہل قدمی کرنے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Post source : Urduleaks news network