September 30, 2020

ٹی آر ایس پلینیری کا آغاز چیف منسٹر کا خطاب

 

تلنگانہ کے کھمم میں ٹی آر ایس پلینیری اجلاس کا آغاز ہوگیا.صدر ٹی آر ایس چندراشیکھرراو نے پارٹی پرچم لہراتے ہوے اجلاس کا افتتاح کیا.بعد ازاں افتتاحی خطاب کرتے ہوے چیف منسٹر نے کہا کہ 15 سال کی مسلسل جدوجہد کے بعد تلنگانہ ریاست کی تشکیل عمل میں آئی.انھوں نے کہا کہ ٹی آر ایس کا کوئی باس نہیں ہے عوام ہی باس ہیں تلنگانہ میں اپوزیشن جماعتیں ٹی آر ایس کو نقصان پہنچانے کی کوشیش کی. لیکن عوام کی تائید اس پارٹی کو ہے 

کے سی آر نے کہا کہ مئی کے اواخر تک تمام نامزد عہدوں کو پر کیا جاے گا.تین تا چار ہزار عہدے مختلف کارپوریشن اور بورڈ میں خالی ہیں اس کے علاوہ آنے والے انتخابات تک اسمبلی کے 34 اور کونسل کے 10 نشستیوں میں اضافہ ہونے والا ہے اس سے بھی کئی لیڈرس کو مواقع فراہم ہوگا.

کے سی آر نے پارٹی لیڈرس اور کارکنوں کو مشورہ دیا کہ وہ عہدے  نہ ملنے پر ناراض اور خفا نہ ہوں.صبر کا مظاہرہ کریں.

 

 

Post source : urduleaks report