September 30, 2020

کنڈوم پیاکٹ پر برہنہ تصویر کاروائی کرنے سپریم کورٹ کی ہدایت

کنڈوم پیاکٹ پر برہنہ تصویر کاروائی کرنے سپریم کورٹ کی ہدایت
Photo Credit To file photo

سپریم کورٹ نے کنڈوم پیاکٹس پر برہنہ تصاویر کی طباعت( عریانیت) پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوے ریمارک کیا کہ برہنہ تصاویر کا بیجا استعمال کیا جارہا ہے جو ہندوستانی کلچر کے خلاف ہے عدالت نے کنڈوم پیاکٹس پر طبع کئے جانے والی برہنہ تصاویر کو روکنے سے متعلق اقدامات کو 6 ہفتہ کے اندر پیش کرنے کی مرکزی حکومت کو ہدایت دی ہے 

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر پر مشتعمل بنچ نے چہارشنبہ کو اس کیس کی سماعت کرتے ہوے مرکزی حکومت کی نمایندگی کرنے والے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل منندر سنگھ پر سوالات کہ بوچھار کردی.بنچ نے سوال کیا کہ آیا مرکزی حکومت کنڈوم تیار کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے دئے جانے والے اشتہارات میں بھی کافی عریانیت دیکھی جارہی ہے عدالت نے مرکز کو مشورہ دیا کہ وہ اس مسلہ پر اپنی خاموشی کو ختم کرتے ہوے اس کے خلاف کاروائی کرے.

Post source : agency