October 01, 2020

حیدرآباد کے پرانا شہرمیں پولیس کی تلاشی مہم

حیدرآباد سٹی پولیس نے آج پرانا شہر کے علاقوں بھوانی نگر اور رین بازار میں گھر گھر تلاشی لی۔ جمعرات کی صبح کی اولین ساعتوں میں پولیس کی بھاری حمعیت ان علاقوں میں داخل ہوگئی۔

پولیس نے کارخانوں میں کام کرنے والے 30 بچہ مزدوروں کو آزاد کروایا۔ 8 مشتبہ افراد کو پکڑ لیا گیا اور پولیس نے ایسی 25 گاڑیاں بھی ضبط کرلیں جن کے دستاویزات نہیں تھے۔

پولیس نے پانچ فروٹ کے گوداموں کومہر بند کردیا جہاں پھلوں کو پکانے کے لئے کاربائیڈ کا استعمال کیا جارہا تھا۔