August 13, 2020

ایر پورٹ پر کسٹم سرویس ایجنٹ کے پاس سے 3.8 کیلو سونا ضبط

راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ حیدرآباد میں ڈائرکٹر آف ریونیو انٹلی جنس کے عہدیداروں نے ایک شخص کے پاس سے 3.8 کیلو سونا ضبط کرلیا۔ معلوم ہوا ہےکہ ڈی آر آئی کی ٹیم نے جمعرت کو اچانک اپرپورٹ کا معائنہ کرتے ہوئے کسٹم سرویس ایجنٹ کے پاس سے یہ سونا ضبط کرلیا جو اس نے ایک مسافر کے پاس سے ضبط کیا تھا۔