August 13, 2020

خانگی تعلیمی اداروں کو چیف منسٹر کا انتباہ

تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راو نے واضح کیا کہ حکومت تعلیمی معیار کی یقینی بنانے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ انھوں نے حکومت کے جانب سے اس سلسلےمیں لئے جانے والے اقدامات کی غلط تشہیر کرنے والے خانگی تعلیمی اداروں کو انھوں نے انتباہ دیا ہے۔ کے سی آر نے کہا کہ بوگس تعلیمی اداروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ خودساختہ تعلیمی اداروں کی جوائینٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے حکومت کے فیصلوں کی مخالفت کرنے کو انھوں نے غلط قراردیا۔ کے سی آر نے کہاکہ اگر دھاوے نہیں کئے گئےتو تعلیمی ادارروں کی کارکردگی کا کیسے پتہ چلے گا۔ انھوں نے کہا کہ وہ خانگی تعلیمی اداروں کی دھمکیوں سے خوف ذدہ ہونے والے نہیں ہیں۔ یہ بیان تعلیمی اداروں میں پولیس کے داخلہ سے متعلق معاملہ کے پس منظر میں چیف منسٹر نے دیا ہے۔