September 20, 2018

سری دیوی اب نہیں رہیں ۔ دبئی میں ایک شادی کی تقریب میں ہارٹ اٹیک

سری دیوی اب نہیں رہیں ۔ دبئی میں ایک شادی کی تقریب میں ہارٹ اٹیک

ممبئی ۔25 فروری ( اردو لیکس ) فرسٹ لیڈی سوپر اسٹار سری دیوی کا انتقال ہوگیا ۔ ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے سری دیوی اپنے شوہر بونی کپور اور دختر خوشی کے ساتھ دبئی گئی ہوئی تھی وہاں ہفتہ کی رات سری دیوی کو ہارٹ اٹیک آگیا ۔خاندانی ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے سری دیوی کی عمر 54 سال تھی انہوں نے تلگو،تامل، کنڑی اور ہندی فلموں میں کام کیا ۔پانچ سال کی عمر سے ہی سری دیوی فلم اور سیریل میں کام کرنا شروع کیا تھا 1996 میں بونی کپور سے شادی کی ۔سری دیوی کو 13 مرتبہ فلم فیر ایوارڈ دیا گیا اور سال 2013 میں پدما شری ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا انھیں دو لڑکیاں ہیں سری دیوی کی نعش کو خصوصی طیارے کے ذریعہ ممبئی لایا جا رہا ہے ۔

Post source : urduleaks news network