August 13, 2020

تلنگانہ آندھراپردیش میں بارش کی پیش قیاسی

محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ  آندھراپردیش ‘ رائلسیما اور تلنگانہ میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ہلکی تا اوسط یا پھر گرج و چمک کے ساتھ بارش ہوگی ۔ آئندہ تین دنوں تک یہی صورتحال برقرار رہے گی۔ ساحلی آندھراپردیش ‘ تلنگانہ میں بعض مقامات پر بارش ہوئی جبکہ رائلسیما میں موسم خشک رہا۔ تلنگانہ کے بھدراچلم ‘ہنمکنڈہ ‘نلگنڈہ اور راماگنڈم میں بھی درجہ حرارت 44ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔اعظم ترین درجہ حرارت 44ڈگری سلسیس آندھراپردیش کے جگامہیشوراپورم اور اننت پور ریکارڈ کیا گیا۔