September 30, 2020

سرسلہ میونسپل کونسل کی سابق صدرنشین کا انتقال

ریاست تلنگانہ ضلع کریم نگر،سرسلہ میونسپل کونسل کی سابق صدرنشین جی سروجا کا قلب پر حملہ سے انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 70سال تھی ۔ وہ تلگودیشم کے ٹکٹ پر منتخب ہوئی تھیں اور 1995سے 2000تک انہوں نے چیرمین کی حیثیت سے  خدمات انجام دی تھیں۔ ان کے ارکان خاندان تلگودیشم پارٹی کے بانی و آندھراپردیش کے سابق چیف منسٹر این ٹی راماراو کے کافی قریب تھے ۔