September 30, 2020

برقعہ پہن کرچوریاں کرنے والا چور گرفتار

برقعہ پہن کرچوریاں کرنے والا چور گرفتار

حیدرآباد کی پولیس نے برقعہ پہن کر چوریاں کرنے والےغیرمسلم نوجوان کو گرفتارکرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ اوم پرکاش انوراگ عرف ہری ساکن یاپرال نے اپنے مالک کے مکان لکڑی کاپل میں برقعہ پہن کر داخل ہوکر چوری کی واردات انجام دی تھیں۔ شاطر چور نے برقعہ ہینڈ گوسیس خریدے تاکہ اسے کوئی پہچان نہ سکے۔ اس نے قریب 40 تولہ سونے کے زیورات اور نقدی کا سرقہ کیا۔ پولیس کو وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمرے سے برقعہ پوش خاتون کی تصاویر ملیں اور تحقیقات پر پتہ چلا  کہ برقعہ پوش چور ہری ہے۔ اسے گرفتار کرکے مسروقہ مال برآمد کرلیا گیا۔