December 13, 2018

اب واٹس ایپ آن لائن شاپنگ کی بل بھی ادا کرے گا

اب واٹس ایپ آن لائن شاپنگ کی بل بھی ادا کرے گا

حیدرآباد ۔28 فروری ( اردو لیکس)  واٹس ایپ کے ذریعہ اب آن لائن شاپنگ کی بل بھی ادا کی جاسکتی ہے بہت جلد واٹس ایپ کی طرف سے نیا فیچر آنے والا ہے جس کے ذریعہ مختلف شاپنگ سائٹ کے ذریعہ خریدی جانے والی اشیاء کی رقم آن لائن طور پر ادا کرنے کی سہولت رہے گی ۔گزشتہ ماہ واٹس ایپ ڈیجیٹل پے منٹ سروس شروع کیا ہے کمپنی نے آن لائن رقم منتقل کرنے کی سہولت فراہم کرنے کے لئے ایس بی آئی، ائی سی آئی سی آئی، ایچ ڈی ایف سی اور دوسرے بینکوں کے ساتھ رقم منتقلی کے تمام اجازت نامے حاصل کئے ہیں  ۔بتایا گیا ہے کہ ہندوستان میں روزآنہ سرگرم طور پر واٹس ایپ استعمال کرنے والے 20 کروڑ افراد ہیں فی الوقت کمپنی کی جانب سے آن لائن پے منٹ سروس شروع کرنے کے کام پر ریسرچ چل رہا ہے

Post source : urduleaks news network