September 30, 2020

تلنگانہ میں لو لگنے سے ایک ہی دن میں 65 افراد کی موت

تلنگانہ میں گرمی کی لہر عروج پر ہے غیر سرکاری اطلاع کے مطابق جمعہ کے روز ایک ہی دن میں 65 افراد لو لگنے سے فوت ہوگئے.

جن میں سب سے زیادہ ضلع ورنگل میں لو لگنے سے 22 افراد کی موت واقع ہوگئی.اسی طرح نلگنڈہ میں 12، کھمم میں 10 ,محبوب نگر میں 11 ,کریم نگر میں 3 ,نظام آباد,رنگاریڈی اور عادل آباد میں دو,دو افراد لو لگنے سے فوت ہوگئے.میدک میں بھی ایک شخص لو لگنے سے مر گیا.

Post source : urduleaks report