September 30, 2020

اسپتال کے باہر خاتون نے بچہ کو جنم دیا

سرکاری اسپتال بند رہنے کی وجہ سے اسہتال کے باہر ایک خاتون نے لڑکے کو جنم دیا.یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں پیش آیا.

ضلع کے مدنور منڈل کے ڈونگلی گاوں کی رہنے والی ایک حاملہ خاتون کو اس کے رشتہ داروں نے پیٹ میں شدید تکلیف کے باعث جمعہ کی رات دو بجے مقامی پرائمری ہیلت سنٹر لاے.جہاں ہیلت سنٹر تالا لگا تھا جس پر فوری اسپتال کے ڈاکٹرس اور نرسس کو فون کیا گیا.لیکن کسی نے بھی فون کا جواب نہیں دیا.حاملہ خاتون نے اسپتال کے باہر ہی بچہ کو جنم دے دیا.ڈاکٹرس کی اس حرکت کے خلاف ہفتہ کی صبح مقامی افراد نے اسپتال کے سامنے دھرنا دیا.

Post source : urduleaks report