September 20, 2018

سود کی رقم ادا نہ کرنے پر خاتوں کو زندہ جلانے کی کوشش

بالیا۔10 مارچ ( اردو لیکس ) سود کی رقم ادا نہ کرنے پر قرضدار نے ایک خاتون کو جلا ڈالنے کی کوشش کی ۔تاہم قسمت سے خاتون زندہ بچ گئی ۔یہ انسانیت سوز واقعہ اترپردیش کے بالیا ضلع کے جوجولی میں پیش آیا ۔تفصیلات کے مطابق ریشمی دیوی خاندان نے مقامی فینانسر سونو کے پاس سے 20 ہزار روپے بطور قرض حاصل کیا تھا قرض کی اصل رقم ادا کرنے کے بعد سود کی رقم ادا کرنے کا سونو کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا تھا ریشمی دیوی کے انکار پر جمعہ کی رات سونو نے اپنے ساتھی سدھو سنگھ کے ساتھ مل کر ریشمی دیوی کے مکان میں داخل ہوا اور محو خواب ریشمی پر کیروسین چھڑک کر آگ لگا دی ۔ریشمی کی چینخ و پکار پر محلہ والے جمع ہوگئے اور فوری ہاسپٹل منتقل کیا جہاں اس کی حالت خطرہ سے باہر بتائی گئی ۔پولیس نے دونوں کو گرفتار کرلیا ۔

Post source : urduleaks news network