December 13, 2018

ممبئی سے حیدر آباد جانے والی بس ظہیر آباد میں حادثہ کا شکار

ممبئی سے حیدر آباد جانے والی بس ظہیر آباد میں حادثہ کا شکار
Photo Credit To Arrange

ممبئی 10 مارچ/ممبئی سے حیدر آباد جانے والی خانگی ٹراویلس کی بس ظہیرآباد بایی پاس سڑک پر لاری سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے ایک شخص ہلاک اور دیگر دس زخمی ہوگئے۔ یہ حادثا آج اس وقت پیش آیا جب کرن ٹراویلس کی بس اور ٹپر لاری ایک دوسرے سے متصادم ہو گئے۔حادثے میں زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال میں بھرتی کروا دیا گیا ہے۔پولیس نے حادثے میں ہلاک شخص کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کردیا۔حادثے کا منظر بائی پاس روڈ پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا۔پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ کس کی غلطی کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا۔

Post source : urduleaks news network