December 13, 2018

جی ایس ٹی کونسل کے اجلاس میں ٹریڈرس کو ملی راحت

نئیدہلی۔10 مارچ،  ؛ برآمد کنندگان کو ایک مستحکم مثبت پیغام دیتے ہوئے جی ایس ٹی کونسل نے آج یہاں منعقدہ 26 ویں میٹنگ میں درآمد کردہ اشیا پر دستیاب ٹیکس استثنا میں 31 مارچ 18 سے مزید چھ مہینے کی توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس طرح برآمد کنندگان جو  اس وقت متعدد ٹیکس استثنا حاصل کر رہے ہیں۔ وہ انہیں مزید چھ مہینے، یکم اکتوبر 2018 تک جاری رکھ سکتے ہیں۔ اس وقت تک ایک ای والٹ اسکیم نافذ العمل ہو جائے گی تاکہ مستقبل میں فوائد کو جاری رکھا جا سکے۔

Post source : Pib