September 20, 2018

شادی کے چند گھنٹوں میں دلہن فوت

شادی کے چند گھنٹوں میں دلہن فوت

نلگنڈہ ۔11 مارچ ( اردو لیکس)  شادی کے چند گھنٹوں کے اندر ہارٹ اٹیک سے دلہن کی موت ہوگئی ۔یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے سوریہ پیٹ میں ہفتہ کے دن پیش آیا ۔تفصیلات کے مطابق سوریہ پیٹ کی رہنے والی کے گایتری کی شادی محبوب نگر ضلع کے گونڈا وینو کے ساتھ سوریہ پیٹ کے جے گارڈن میں 11 بجے دن انجام پائی ۔بعد ازاں دلہا اور دلہن مندر میں درشن کے لئے روانہ ہوے ۔درشن کے بعد واپس ہورہے تھے کہ اچانک دلہن چکرا کر بے ہوش ہوگئی ۔فوری اسے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت ہوگئی ۔گایتری کی موت ہارٹ اٹیک سے ہونے کی اطلاع ہے 

Post source : Urduleaks news network