December 13, 2018

رکن اسمبلی خانہ پوراجمیرہ ریکھا نائک نے محمد عثمان علی کو پیش کی تہنیت

رکن اسمبلی خانہ پوراجمیرہ ریکھا نائک نے محمد عثمان علی کو پیش کی تہنیت
Photo Credit To uruleaks

خانہ پور 11 مارچ (اردولیکس) محمد عثمان علی صدر ٹی ایس جی آرای اسوسی ایشن یونٹ منتخب ہونے پر رکن اسمبلی اجمیرہ ریکھا نائک نے انہیں تہنیت پیش کی اورمبارکباد دی۔ رکن اسمبلی نے کہا کہ محمد عثمان علی چوتھی مرتبہ گورنمنٹ ریٹائرڈ ایمپلائز کے صدر منتخب ہوئے یہ ان کی خدمات کا نتیجہ ہے کہ وہ گزشتہ کئی برس سے وظیفہ یاب افراد کے مسائل کی یکسوئی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ محمد عثمان علی ریٹائرڈ اسسٹنٹ ڈائرکٹر آف سروے اینڈ لینڈ ریکارڈ ڈپارٹمنٹ چوتھی مرتبہ بلا مقابلہ صدر ٹی ایس جی آر ای اسوسی ایشن خانہ پور یونٹ ضلع نرمل منتخب ہوئے۔ اسی طرح ایم اے سلام موظف تحصیلدار اسوسی ایٹ صدر منتخب ہوئے۔ بی راج گوپال نائب صدر ، بی رمیش مورتی سکریٹری ، ایم اے قدیر آرگنائزنگ سکریٹری ، ٹی یو شٹی خازن ، ڈی گنگا دھر پبلیسٹی سکریٹری منتخب ہوئے۔ ایم سی لنگنا الیکشن آفیسر ٹی ایس جی آر اسوسی ا یشن کی زیر نگرانی انتخابات ہوئے۔ محمد عثمان علی صدر اور اس باڈی کی میعاد 2018 سے 2020 تک رہے گی۔ اس موقع پر تمام نومنتخب ارکان نے رکن اسمبلی سے اظہار تشکر کیا۔

Post source : urduleaks news network