December 13, 2018

نرمل میں لاری کی ٹکر سے آٹو میں سوار مدرسہ کی طالبہ جاں بحق

نرمل میں لاری کی ٹکر سے آٹو میں سوار مدرسہ کی طالبہ جاں بحق

شیخ سلمان کی رپورٹ

نرمل.11 مارچ ( اردو لیکس) نرمل مستقر کے قومی شاہراہ نمبر44 پر  پیش آے ایک سڑک حادثہ میں مدرسہ میں زیر تعلیم لڑکی جاں بحق ہو گئی۔بتایا گیا ہے کہ تیز رفتار لاری جو ہریانہ ریاست کی بتائی گئی   نے آٹو کو ٹکر دے دی ۔تفصیلات کے مطابق سی آئی سون پولیس اسٹیشن ٹی رمیش بابو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آٹو میں سوار 15  سالہ ثانیہ جو مدرسہ میں زیر تعلیم ہے بر سر موقع ہلاک ہوگئی ۔باقی  چار افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں ایریا ہاسپٹل نرمل علاج کے لئے منتقل کیا گیا اور پولیس مصروف تحقیقات ہے اس حادثہ کے بعد ثانیہ کے مکان پر عوام کی کثیر تعداد جمع ہوگئی اور سرپرستوں کو پرسہ دیا ۔

Post source : Urduleaks news network