December 13, 2018

تلنگانہ اسمبلی میں کانگریس رکن کے حملہ میں کونسل کے چیئرمین سوامی گوڑ زخمی

تلنگانہ اسمبلی میں کانگریس رکن کے حملہ میں کونسل کے چیئرمین سوامی گوڑ  زخمی

حیدرآباد ۔12 مارچ ( اردو لیکس)  تلنگانہ اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے آغاز کے موقع پر گورنر کے خطبہ کے دوران اپوزیشن کانگریس کے ارکان نے ایوان میں کافی احتجاج کیا ۔گورنر کے خطبہ کی کاپیوں کو پھاڑ کر پھینک دیا ۔کانگریس رکن اسمبلی کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے ہیڈ فون کو کرسی صدارت پر پھینک دیا جس کے نتیجہ میں گورنر نرسمھن کے بغل میں بیٹھے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے چیئرمین سوامی گوڑ کی آنکھ زخمی ہوگئی ۔جنھیں سروجنی دیوی آئی ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ۔ڈاکٹروں نے سوامی گوڈ کے آنکھ کی مرہم پٹی کی ۔اسی دوران ڈپٹی اسپیکر پدما دیویندر ریڈی، ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی اور دوسروں نے ہاسپٹل پہنچ کر سوامی گوڈ کی عیادت کی ۔

Post source : urduleaks news network