December 13, 2018

تلنگانہ اسمبلی کے بجٹ سیشن کا ہنگامہ خیزآغاز

تلنگانہ اسمبلی کے بجٹ سیشن کا ہنگامہ خیزآغاز
Photo Credit To file

حیدرآباد 12 مارچ (اردولیکس) تلنگانہ قانون ساز اسمبلی وکونسل کے بجٹ سیشن کا ہنگامہ خیزآغاز ہوا، اپوزیشن کانگریس کے ارکان پوڈیم کے قریب پہنچنے کی کوشش کی اور اسمبلی اور کونسل کے مشترکہ سیشن سے گورنر ای ایس ایل نرسمہن کے خطاب کے دوران نعرے بازی کرنے لگے۔ کانگریس کے ارکان نے گورنر کے خطبہ کی کاپیاں پھاڑ ڈالیں۔ کانگریس ارکان کی گڑبڑ کے درمیان گورنر نے اپنا خطبہ جاری رکھا جس میں ریاستی حکومت کی جانب سے شروع کردہ بیشتر فلاحی اور ترقیاتی پروگراموں کا تذکرہ کیا گیا ہے۔

Post source : Urduleaks news network