June 19, 2018

انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت کے ای –تعلیم کو فروغ دینے کے اقدامات

نئی دہلی، 12  مارچ /حکومت  نے  آن لائن  نصابوں کی پڑھائی کے لئے   سوئم (https://swayam.gov.in/)۔ پورٹل شروع کیا ہے۔ یہ نصاب   اسکول سے  یونیورسٹی سطح تک کے لئے    پڑھائی کے خواہش مند   لوگوں کے لئے    کسی بھی وقت   اور کسی بھی جگہ بہترین ٹیچروں کے ذریعہ  تیار کئے جاتے ہیں۔     تمام    ثانوی  نصاب  اور ابتدائی تعلیم میں ڈپلوما    (ڈی-ای ایل-ای ڈی)  پروگرام بھی   سوئم پورٹل کے توسط سے    نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ     (این آئی او ایس)  کے ذریعہ فراہم کئے جاتے ہیں۔ انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت نے     ایک مایہ ناز پروجیکٹ شروع کیا ہے    جس کا نام ہے نیشنل مشن آن ایجوکیشن   ۔ اس کے ذریعہ     اعلی تعلیم کے اداروں  میں تمام سیکھنے والوں کے  لئے   انفارمیشن اینڈ کمیونی کیشن اینڈ ٹکنالوجی  (این ایم  ای آئی   سی ٹی)   کے ذریعہ تعلیم فراہم کی جاتی ہے۔   یہ تعلیم کسی بھی جگہ کسی بھی وقت حاصل کی جاسکتی ہے۔    این آئی او ایس نے   ای تعلیم کو   اسکول کی سطح پر   فروغ دینے کے لئےمتعدد اقدامات کئے مثلاً  ورچوئل اوپن اسکولنگ   (وی اوایس) ، ایکلیویا –میسیو آن لائن کورس   اور مکتا  ودیاوانی وغیرہ ۔

این آئی او ایس کی طرف سے پچھلے تین برسوں کے دوران     ای تعلیم پر     کی رقم خرچ کی گئی  وہ    1،92،14،565  روپے ہے۔

 ریاستوں  اور مرکزی کے زیر انتظام علاقوں کو    ای تعلیم کے لئے علاحدہ سے کوئی فنڈ جاری نہیں کیا گیا ہے۔

فی الوقت  تمام یونیورسٹیوں میں ای-لرننگ شروع کرنے کی   کوئی تجویز نہیں  ہے۔

انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر مملکت جنا ب اوپند کشواہا نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے  تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی۔

Post source : Pib