October 23, 2018

حیدرآباد میں انٹر کے اسٹوڈنٹ کا قتل

حیدرآباد میں انٹر کے اسٹوڈنٹ کا قتل
Photo Credit To Arrange

 حیدرآباد 12 مارچ/ ایک چونکا دینے والے واقعہ میں ایک 17سالہ طالب علم جو انٹرمیڈیٹ امتحان تحریر کرنے کے لئے جارہا تھا ،کا دن دہاڑے پیچھا کرتے ہوئے قتل کردیا گیا۔یہ واردات شہر حیدرآباد کے کوکٹ پلی میی آج صبح پیش آئی۔مرنے والے نوجوان کی شناخت سدھیر ایراگلا کے طورپر کی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق سدھیراپنے دو دوستوں کے ساتھ بائیک پر جارہا تھا کہ چار مسلح افراد نے ان کو روک دیا اور اس کو چاقو گھونپ کر ہلاک کردیا۔اس واردات کے بعد تین حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ایک کو پکڑ لیا گیا۔

Post source : urduleaks news network