May 21, 2018

کانگریس کے11ارکان تلنگانہ اسمبلی سے بجٹ سیشن کے اختتام تک معطل

کانگریس کے11ارکان تلنگانہ اسمبلی سے بجٹ سیشن کے اختتام تک معطل
Photo Credit To File

تلنگانہ 13 مارچ/ کل ہوئے ہنگامہ اور گڑبڑ کہ بعد اہم اپوزیشن کانگریس کے 11ارکان کو تلنگانہ قانون ساز اسمبلی سے معطل کر دیا گیا ہے۔ان میں سے دو ارکان کو مستقل طور پر معطل کردیا گیا جبکہ دوسروں کو بجٹ سیشن تک کے لیے معطل کیا گیا ہے۔ کومٹ ریڈی اور ومشی چند کو ایوان سے مستقل طور پر معطل کردیا گیا جبکہ جاناریڈی، اتم کمار، ریڈی گیتاریڈی، چنا ریڈی،ڈی کےارونا،اور دوسروں کو بجٹ سیشن تک کے لیے معطل کر دیا گیا۔اسپیکر اسمبلی  مدھو سدھن چاری نے کل کے واقعے کا سخت نوٹ لیتے ہوئے یہ کاروائی کی۔واضح رہے کہ کل اسمبلی میں گورنر کے خطبہ کے دوران کانگریس کے ارکان نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے مایک کو اٹھاکر پھینک دیا تھا جس کے نتیجے میں کونسل کے صدرنشین سوامی گوڑ کی آنکھ زخمی ہو گئی تھی۔

Post source : Urduleaks news network