December 13, 2018

تلنگانہ چھتیس گڑھ سرحد پر نکسلاٹس کا حملہ 8 جوان ہلاک

تلنگانہ چھتیس گڑھ سرحد پر نکسلاٹس کا حملہ 8 جوان ہلاک
Photo Credit To File

چھتیس گڑھ 13 مارچ/تلنگانہ اور چھتیس گڑھ کی سرحد کے پاس آج ماؤنوازوں کے حملے میں سی آر پی ایف کے دس جوان ہلاک اور دیگر چھ زخمی ہوگئے۔سی آر پی ایف کے جوانوں کو لے کر ایک ویان آج جارہی تھی کہ گوللا پلی اور کشٹارم کے درمیان نکسلائیٹ نے سڑک پر بارود بچھا دیا تھا جیسے ہی گاڑی وہاں پہنچی انہوں نے زمینی سرنگ دھماکہ کیا کے نتیجے میں 8 جو ان ہلاک اور دیگر چھ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے رائے پور کے ہسپتال میں بھرتی کروا دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ چند دن قبل ہی تلنگانہ اور چھتیس گڑھ کے سرحد پر پولیس کے ساتھ ہوئی مد بھیڑ میں 12 نکسلایٹس مارے گئے تھے۔سمجھا جاتا ہے کہ اسی کی انتقامی کاروائی کے طور پر آج ماؤنوازوں نے یہ کارروائی انجام دی۔ 

Post source : Urduleaks news network