September 20, 2018

مجلس العلماء والحفاظ کریمنگر کا ماہانہ مشاورتی اجلاس

کریم نگر 13 مارچ/ محمد عبد الحميد قاسمی کی اطلاع کے بموجب 8 مارچ  2018 بروز جمعرات بعد نماز عشاء بمقام مسجد سالم الخمیسی کشمیر گڈہ روبرو ایم آر گارڈن مجلس العلماء والحفاظ کریمنگر کا ماہانہ اہم مشاورتی اجلاس بصدارت مفتی غیاث محی الدین صاحب صدر مجلس و ناظم مدرسہ عربیہ حفظ القرآن کریم منعقد ہوا – تمہیدی گفتگو کرتے ہوئے مفتی محمد غیاث محی الدین صاحب صدر مجلس و ناظم مدرسہ عربیہ حفظ القرآن کریم نگر نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ مجلس العلماء والحفاظ کریمنگر کے تحت خواتین میں چلنے والے مقررہ ومتعینہ ہفتہ واری تفسیر و درس قرآن کے اجتماعات کو مضبوط ومستحکم کرنے کے علاوہ  مختلف محلوں میں تقاضے اور ضرورت کے پیش نظر مزید اور قائم کئے جائیں نیز فرمایا کہ دیہاتوں میں محنت کرنے کی ضرورت ہے لہذا ہر عالم دین اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے کسی ایک دیہات کا انتخاب کرکے مستقل اس علاقے میں دینی خدمات انجام دیتے رہے اس کے بعد درج ذیل امور طئے پائے -ریکرتی نزد مدرسہ عربیہ حفظ القرآن جناب حافظ احمد صاحب کے مکان پر ہر چہار شنبہ بعد نماز ظہر مولانا کاظم صاحب الحسنی معلم مدرسہ عربیہ حفظ القرآن کریم نگر کا خواتین میں خطاب ہوگا – حافظ محمد وسیم الدین صاحب معتمد جمعیۃ الحفاظ کریمنگر اور مولانا کاظم صاحب الحسنی صدر صفا بیت المال کریمنگر کی ذمہ داری میں شالیمار فنکشن ہال اور فائر اسٹیشن کے روبرو کشمیر گڈہ میں مہینہ میں دو مرتبہ خواتین کا اجتماع منعقد ہوگا نیز حسب سہولت   مجلس کا ایک وفد مفتی محمد اعتماد الحق صاحب قاسمی دامت برکاتہم ناظم مدرسہ اسلامیہ احسن العلوم کریم نگر کی قیادت میں فاضل نگر پہنچ کرخواتین میں ایک اجتماع منعقد کیا جائے گا نیز فاضل نگر میں مہینہ میں ایک دفعہ خواتین کے اجتماع سے حافظ محمد رضوان صاحب ناظم مدرسہ فیض ابرار گودام گڈہ کا خطاب ہوگا- اس کے علاوہ دیہاتوں سے شرک، بت پرستی، رسم و رواج، شراب نوشی وغیرہ جیسے اعمال بد کے خاتمے اور ملک کی موجودہ حالات سے با خبر ہوکر ذمداریوں کا احساس اور وقت کے لحاظ دینی مسائل سے واقفیت اور دینی شعور مسلمانوں میں بیدار کرنے اور ائمہ وخطباء حضرات کو اپنی خدمات بحسن خوبی انجام دینے کی غرض سے دیہات کے تمام معلمین کا ایک واٹس اپ گروپ بنایا جائے گا جس کامقصد یہ ہے کہ مساجد میں جمعہ کے موقع پر ائمہ و خطباء حضرات کو وقت اور حالات کے پیش نظر قرآن و حدیث کی روشنی میں بھر پور مواد کے ساتھ اور اہم موضوعات و عناوین پر مشتمل مضامین کو پی ڈی ایف فائل کی شکل میں تیار کرکے جمعہ سے قبل ان تک ارسال کیا جائے گا تاکہ وہ اس مضمون کو عوام کے سامنے پیش کر سکے جس کی ذمہ داری مفتی محمد صادق حسین صاحب قاسمی مدیر ماہنامہ الاصلاح کی طئے پائی – آخر میں مفتی محمد اعتماد الحق صاحب قاسمی ناظم مدرسہ اسلامیہ احسن العلوم نے ملک شام کے حق میں ائمہ کرام سے قنوت نازلہ کا اہتمام کرنے اور مسلمانوں سے خصوصی دعا کرنے کی اپیل کی ہے – اس موقع پر  مفتی محمد یونس القاسمی صاحب ناظم مدرسہ عربیہ اشرف العلوم کریم نگر مولانا عمرفاروق صاحب قاسمی خطیب مسجد مسلم مفتی محمد صادق حسین صاحب قاسمی مدیر ماہنامہ الاصلاح مولانا خواجہ فرقان علی صاحب قاسمی امام وخطيب مسجد انجم حافظ محمد رضوان صاحب ناظم مدرسہ فیض ابرار مولانا عبد اللہ صاحب قاسمی حافظ عبد الحکیم صاحب کے علاوہ علماء و حفاظ کی ایک بڑی تعداد موجود تھی اجلاس کا آغاز محمد عبد الخالق صاحب کی قرأت سے ہوا اور مولانا اسرار الحق صدیقی صاحب کی دعا پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا-

Post source : Press note